هفته,  27 جولائی 2024ء
رواں سال صدقہ فطراورفدیہ کتنا مقررکیاگیا ہے؟جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شریعہ بورڈ پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ فی بندہ 300 روپے مقرر کیے ہیں۔

فطرانہ کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جو 2 کلو گندم کے آٹے کے برابر ہے۔

خرابی صحت یا دیگر وجوہات کی بنا پر روزہ نہ رکھنے کا فدیہ 300 روپے فی کس ہے۔

شریعہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ ہر شہری فطرانہ اپنی استطاعت کے مطابق ادا کرے ۔

مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کے حساب سے صدقہ الفطر/فدیہ:

جوکے برابر600 روپے، کھجور کے لیے 2400 روپے اور کشمش کے لیے 4400 روپے ۔

پورے رمضان کا گندم کے آٹے کا فدیہ 9,000 روپے، جوکے حساب سے18,000 روپے، کھجور کےحساب سے 72,000 روپے اور کشمش کے حساب سے 132,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

 

مزیدپڑھیں:بشام میں دہشتگردی کاواقعہ بزدلانہ فعل تھا،وزیراعظم شہبازشریف

 

فدیہ ان وہ لوگ ادا کریں جو جو بیمار ہیں یا روزہ رکھنے سے قاصر ہیں اور صحت یاب ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

مسافروں اورکسی اور وجہ سے روزہ نہ رکھنے والوں پر قضاء واجب ہے کیونکہ فدیہ روزہ چھوڑنے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

اگر کوئی شخص سفر یا دیگر وجوہات کی وجہ سے روزہ چھوڑ دے تو اس پرمتبادل دن روزہ رکھنا ضروری ہے۔

فطرانہ یا صدقہ فطر ہر مسلمان پر فرض ہے اور عید سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News