راولپنڈی میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر 17دکانیں سیل،لاکھوں روپے کے جرمانے

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے ڈی جی عاصم جاوید کی سربراہی میں راولپنڈی میں ایکسپائرڈ مصنوعات اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے ڈی جی عاصم جاوید کی سربراہی میں راولپنڈی میں ایکسپائرڈ مصنوعات اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

مزیدپڑھیں:جلدبانی پی ٹی آئی رِہا ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

مختلف علاقوں میں کیے گئے حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے پانی میں ملاوٹ کرنے کی شکایات پر 17 دودھ کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

معائنے سے معلوم ہوا کہ اس ملاوٹ کی وجہ سے دودھ کے معیار اور حفظان صحت پر سمجھوتہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 220 لیٹر آلودہ دودھ قبضے میں لے لیا گیا۔

دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کے مرتکب پائے جانے والوں پر مجموعی طور پر 163,000 روپے کے جرمانے عائد کر دیئے۔

مزید برآں، جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک اسٹور کو معیاد ختم ہونے والی مصنوعات فروخت کرنے پر 30,000 روپے جرمانے کیاگیا۔

مزید خبریں