اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کراچی،برطانوی دور کی رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ رنچھوڑ لائن میں تین منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے اوپری حصے میں رہنے والے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتاکہ کہ ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے تھے جبکہ ملبے تلے دبی خاتون جواب دینے سے قاصر تھیں، جنہیں ننکالا گیا تو امن کی حالت کافی غیر تھی، انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:افغانستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد موجود ہیں،اعجاز الحق

ان کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو مکینوں سے جگہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن گراؤنڈ فلور پر رہنے والے عمارت خالی کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے اور ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News