هفته,  23 نومبر 2024ء
نظریاتی پارٹی تعلیمی اداروں میں خود مختار پاکستان کنونشنزکریگی، شیڈول جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نظریاتی پارٹی (پی این پی) نے میدان میں عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نظریاتی پارٹی نے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی جنوبی پنجاب کے سات روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔

پی این پی میڈیا مینجمنٹ سیل کی جانب سے پاکستان نظریاتی پارٹی کے جنوبی پنجاب میں بار ایسوسی ایشن اور کالج/یونیورسٹیز میں “خود مختار پاکستان کنونشنز کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

مزیدپڑھیں:افغانستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد موجود ہیں،اعجاز الحق

پی این پی میڈیا مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پنجاب کے دورہ کا آغاز رحیم یار خان سے کیا جائے گا۔

چیئرمین شہیر حیدر سیالوی 20 اپریل کو رحیم یار خان میں خطاب کریں گے۔21اپریل کو وہ خانیوال روانہ ہوں گے۔22 اپریل کون کا ملتان کا دورہ شیڈول ہے۔23 اپریل کو وہ مظفرگڑھ میں خطاب کریں گے، اسی طرح 24 اپریل کو وہ بہاولپور کے لیے روانہ ہو جائیں گے، 25 اپریل کو جلال پور پیروالہ میں اپنے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔26 اپریل کو مظفرگڑھ میں جلسہ عام ہوگا۔

جنوبی پنجاب کے دورہ کے موقع پر آخری روز27اپریل کو تونسہ شریف اور کوٹ ادومیں چیئرمین شہید حیدر سیالوی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں