قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام چار بجے ہو گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔

سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس پیر کی شام چار بجے شروع ہوگا جس میں اسمبلی ہال کو سینٹ الیکشن کے لیے پولنگ کے لیے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جائیگی۔

سینٹ انتخابات کی کارروائی مکمل کر کے اجلاس ملتوی کر دیا جائیگا اور پھر عید کے بعد نیا اجلاس بلایا جائیگا۔

مزید خبریں