گوجرانوالہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی گئی

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی راہوالی کینٹ چیک پوسٹ حملہ کیس کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، یہ فیصلہ عدالت کی جج مسز نتاشہ نسیم نے ہفتہ کے روز مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سنایا۔

عدالت کا پنجاب اسمبلی کے رکن کلیم اللہ خان سمیت 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر بیس بیس سال قید بامشقت کی سزا کا حکم جاری۔

ملزمان کو تین مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید اور پانچ مختلف دفعات کے تحت ایک ایک سال قید دی گئی۔

ملزمان کا سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں ٹرائیل کیا گیا تھا اور فیصلہ بھی جیل کے کورٹ روم میں سنایا گیا ، اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کی جانب سے 9 مئی کو آرمی چیک پوسٹ راہوالی کینٹ اور پاک فوج و پولیس اہلکاروں پر حملوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، تھانہ کینٹ میں 10 مئی 2023 کو درج ہونے والے مقدمے میں ناجائز اسلحہ، قتل و دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ، مقدمے کے مدعی ایس ایچ او مدثر رفیق بٹ ہیں۔

نو مئی کے حوالے سے ملک بھر میں درج مقدمات میں سے کسی بھی مقدمے کا یہ پہلا فیصلہ ہے جوکہ گوجرانوالہ کی عدالت نے آج سنایا

مقدمے میں پنجاب اسمبلی کے رکن کلیم اللہ خاں ، پی ٹی آئی کے مقامی راہنمائوں جمال ناصر چیمہ ، رضوان ظفر چیمہ ، رضوان مصطفیٰ سیان ، سابق ایم پی اے شبیر مہر سمیت 23 نامزد اور 400 نامعلوم افراد ملزم تھے جبکہ بعض ملزمان کو بعد ازاں شناخت ہونے پر مقدمے کی ضمنیوں میں نامزد کیا گیا

نو مئی حملوں میں راہوالی چیک پوسٹ کے قریب راشد مقبول نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا جوکہ پولیس رضاکار بتایا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت آٹھ افسران و اہلکاران زخمی ہوئے

ہر مجرم کوپاکستان پینل کوڈ کے آٹھ مختلف سیکشن کے مطابق 20سال سزا سنائی گئی ہے جو کہ اکٹھی شروع ہوگی اور پانچ سال بعد ختم ہو جائے گی۔

سزا ملنے والے مجرمان میں عامر حسین،شہریار،امجد عباس ،محند امجد،عمر شہزاد،کتب شاہ،عمران،محمد شیر،سعد علی ،محمد روشن،امجد علی ،قدیر احمد،محمد عبداللہ منشور،محمد ابوبکر ،عبدالمتین،فیضان علی ،محمد فاروق ،جہانگیر،امداد اللہ فیضان قیصر ،ارسلان اظہر،محمد شاہد،بابر رشید ،اصف اقبال،محمد عمر،عثمان ظفر،عبدالغفور،امتیاز حسین مقصود افضل،مکرم مصطفی ،سلمان ،اعجاز احمد ،محمد قاسم ،حق نواز زیشان اسلم ،ماجد علی ،محمد عرفان ،احمد سعید،شعیب احمد،محمد ایاز،محمد عبداللہ، حکیم اللہ ،محمد سفیان ،محمد سلیم ،احسن محمود ،،عظمت اللہ ،عادل محمود ،شیراز،احسان اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔

مزید خبریں