گجرات(روشن پاکستان نیوز)گجرات کے علاقہ تھانہ کڑیاانوالہ میں حوس کے پجاری نے نوسالہ معصوم بچے کوزبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا،بچے کی والدہ کے موقع پر پہنچتے ہی ملزم فرارہوگیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کی والدہ نے تھانے میں درخواست دی کہ وہ نارووال ،تحصیل پنڈی بھٹیاں ،ضلع حافظ آبادکی رہائشی ہیں اور ان دنوں کڑیانوالہ میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
درخواست گزار کے مطابق28مارچ کو دن 11 بجے میرا بیٹا اہل رضا جس کی عمر تقریباًنو سال ہے ،گھر سے دکان پر سودا لینے گیا اور کافی دیر بعد بھی گھر واپس نہ آیا تو مجھے فکر لاحق ہوئی تو میں اپنے بیٹے کی تلاش میں باہر نکلی۔
درخواستگزارکے مطابق جب میں باہرنکلی اوربچے کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے کھیتوں کی جانب گئی تو مجھے بیٹے کے رونے کی آواز آئی، جب میں نے کھیت میں جا کر دیکھا تو میرے بیٹے کے ساتھ ملزم عبداللہ ولد انوار زبردستی بعد فعلی کر رہا تھا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم اجلاس طلب
درخواست گزار کے مطابق جیسے ہی ملزم نے مجھے دیکھا تو موقع سے فرار ہو گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزم نے میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کر کے سخت زیادتی کی ہے ،لہذا قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔











