سحر کامران کی آصفہ بھٹو کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی دبنگ لیڈی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی دبنگ لیڈی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں سحر کامران نے کہاکہ ما شاء اللہ! خاتون اول آصفہ بھٹو کو ان کے بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی پاکستان منتخب ہونے پر ڈھیروں مبارکبادیں۔

سحر کامران نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لیے ان کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہے، ان جیسے لیڈروں سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب رکن قومی اسمبلی بننے سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو کی جھلک سمائی ہوئی ہے اور وہ بھی جلد قومی اسمبلی میں مظلوم عوام کی آواز بن کر اُبھریں گی۔

پی پی رہنما نے اپنے پیغام میں آخرمیں انہوں نے جئے بھٹوکا نعرہ بھی لگایا۔

مزیدپڑھیں:امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر وضاحت

یادرہے کہ این اے207نوابشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

آصفہ بھٹو کے مقابلے میں موجود تینوں امیدواروں نےکاغذات واپس لے لئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے این اے 207 میں کامیابی کے ساتھ ہی پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیاہے۔

این اے 207 کی نشست صدر آصف زرداری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سےآصفہ بھٹوکےنانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکےہیں آصفہ بھٹوزرداری خاتون اول کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹوزرداری محترمہبے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔

مزید خبریں