اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موٹروے پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی مالک تک پہنچا دی۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سفر کرتے ہوئے ایک شخص چکری سروس ایریا میں نماز کیلئے رکاجہاں وہ وضو کرتے ہوئے اپنی قیمتی گھڑی جس کی قیمت کم و بیش ایک لاکھ پچاس ہزار روپے تھی بھول گیااور اپنا سفر جاری رکھا۔
کچھ سفر کرنے کے بعدیاد آنے پر اس نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن130کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔اطلاع پاتے ہی قریبی پٹرولنگ موبائل کو متعلقہ جگہ پر بھیجا گیا جہاں سے گھڑی تلاش کر کے شہری کے حوالے کر دی گئی جس پر شہری نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔











