اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ہلاک چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر بے حد افسوس ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر کرنے کی سازش ہے، دشمن کے مذموم منصوبے خاک میں ملائیں گے۔
انجینئر امیر مقام نے کہاکہ چینی شہریوں پر حملہ دراصل پاکستان اور اس کے قومی مفادات پر حملہ ہے۔