جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
لاہورپریس کلب کے 12ویں مرتبہ صدرمنتخب ہونے والے ارشدانصاری کے اعزازمیں شاندارتقریب کا اہتمام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کے لاہور پریس کلب کے بارہویں دفعہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ تقریب کا این پی سی میںانعقاد، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوںکا رقص اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کے لاہور پریس کلب کے بارہویں دفعہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ تقریب کا این پی سی میںانعقاد کیا گیا.

نیشنل پریس کلب پہنچنے پر ارشد انصاری کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے،اس موقع پر دھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا شاندار رقص پیش کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام کی سعادت راجہ بشیر عثمانی نے حاصل کی،جبکہ اظہر حجازی نے سیف الملوک سنا کر سماں باندھ دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ لاہور کو زندہ دلان لاہور کہا جاتا ہے مگر آج کا استقبال دیکھ کر لگتا ہے ہے کہ اسلام آباد نے ہماری ریڈ لائن کراس کی ہے،میری جیت افضل بٹ اور جرنلسٹ پینل کی جیت ہے،پی ایف یو جے میںافضل بٹ کیساتھ رہ کر ان سے بہت کچھ سیکھاہے.

افضل بٹ پریس کلب اور یونین کے چمپیئن ہیں،افضل بٹ مشاورت کیساتھ فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام کلبز اور کمیونٹی کو اکٹھا رکھا ہوا ہے جو کہ ایک لیڈر کی بہترین نشانی ہے،انور رضا دبنگ صدر ہے ،میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کیلئےکافی حد تک کام کر چکے ہیں اس حوالے سےصحافیوں کو جلدخوشخبری سنائیں گے، پنجاب حکومت نےدو سو ایکٹر زمین پنجاب میں پریس کلبز کیلئے رکھی ہے، پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والےمیڈیا ٹاؤن 2004ء ایکٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صرف پریس کلب کا کونسل ممبر ہی پلاٹ کا حقدار ہوگا،لاہور صحافت کا گڑھ ہے مگر اسلام آباد میں صحافت کی ایکٹیوٹیز بہت زیادہ ہوتی ہیں،پی ایف یو جے کاآئندہ انتخاب لاہور پریس کلب میں ہوگا،آئندہ بھی چاہے میڈیا ٹاون فیز ٹو کامعاملہ ہو، فنڈز کا یا صحافتی مشکلات کا این پی سی اور افضل بٹ کیساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے.

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ارشد انصاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب کا بارہویں مرتبہ صدر بننا لاہور کے صحافیوں پر انکے پر اعتماد کا اظہار ہے،این پی سی کے صدر انور رضا نے کہا کہ سیاست میں ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ سنتے تھے مگر اب صحافت میں ایک انصاری سب پر بھاری ثابت ہوا ہے،سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ نے کہا کہ ارشد انصاری ہمارے محسن ہیں جنہوں نے افضل بٹ کی غیر موجودگی میں این پی سی انتخابات کی نگرانی کی.

تقریب سے این پی سی کی فنانس سیکرٹری نیئر علی، سابق صدر این پی سی شکیل انجم، سینئر نائب صدر اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، مائرہ عمران، اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر شہزاد چوہدری، ہزارہ جرنلٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین تیمور خان جدون، سینئر صحافی ، تجزیہ کار و اینکر علی رضا علوی، سابق صدرآر آئی یو جے عامر سجاد سید و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کی نظامت کے فرائض نیئر علی اور تصور نے سرانجام دیئے، تقریب کے ااختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں