منگل,  10 دسمبر 2024ء
ڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم 8کی بجائے 12گھنٹے کر دیا گیا
ڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم 8کی بجائے 12گھنٹے کر دیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) شدید سردی کی لہر کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نےڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم بڑھادیا، ڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم 8کی بجائے 12گھنٹے کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم 8کی بجائے بارہ گھنٹے کر دیا گیا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کے احکامات جاری کئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس اب دو شفٹوں میں ڈیوٹیاں دے گی،پہلی شفٹ صبح چار سے شام چارجبکہ دوسری شفٹ شام چار سے صبح چار بجے تک ڈیوٹی کرے گی۔

دوسری جانب شدید سردی میں اوقات کار بڑھانے پر ڈولفن اہلکاروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی جبکہ اہلکاروں کے بھی بیمار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید خبریں