هفته,  27 جولائی 2024ء
مردان : فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق 2 افراد زخمی

مرادان (روشن پاکستان نیوز) مردان میں دکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چورہ کے حدود سپینکئی میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی روزی خان، شفیق اور شاہ زمین جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکان کے تنازع پر رونما ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال مردان منتقل کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News