نیشنل پریس کلب کی کمیٹی کی گرفتارصحافی اسرارراجپوت سے ملاقات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آبادکی کمیٹی نے گرفتار دی نیشن کے رپورٹر اسرار راجپوت سے ملاقات کی ۔

دی نیشن کے رپورٹر اسرار راجپوت کی گرفتاری کے معاملے پر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر انور رضا سیکرٹری فنانس وقارعباسی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ گورننگ باڈی کے ممبر بابر ملک اور دیگر راولپنڈی اور اسلام آباد کے رپورٹر ز کے ہمراہ تھانہ پیرودھائی میں اسرار اور پولیس حکام سے ملاقات کی ۔

انور رضا اپنی ٹیم کے ہمراہ سی پی او راولپنڈی ،ایس یس پی آپریشنز اور ڈی ایس ایس پی سے بات کی ،انشاءاللہ عدالت پیش ہونگے اور اچھی خبر ہوگی۔

مزید خبریں