سینئر صحافی اسراراحمدراجپوت کی گرفتاری کیخلاف آر آئی یو جے کا احتجاج کا اعلان

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری اور مجلس عامہ ہ کے اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرار احمد راجپوت راولپنڈی میں کرائم رپورٹنگ کرنے والے ایک معتبر صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی اواز بلند کی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے آئی جی پنجاب کرسی والاوارڈ دینے کے معاملے پر تنقید کی تھی، اسے سیاسی ورکروں کے خلاف ان کی کارروائیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا جس کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے ان کے ایک ایسے ٹویٹ کو بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا گیا ہے جسے وہ ڈیلیٹ بھی کرچکے ہیں۔ائٓی جی نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیرمذہبی جذبات مجروح کرنے اشتعال پھیلانے اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمے کے اندراج کو پولیس کی اعلی قیادت کی انتقامی کارروائی اور مذہب کارڈ کا استعمال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ اایسے وقت میں درج کیا گیا جب اسرار احمد راجپوت ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے اس پر پر وضاحت بھی دے چکے تھے ۔

آر آئی یو جے ایف آئی ار اور گرفتاری کو پولیس کی انتقامی کارروائی اور انصاف کےبنیادی تقاضوں اور آزادی اظہار رائے کے خلاف سمجھتی ہے اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

آر آئی یو جے معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور آئی جی پولیس سمیت اعلی افسران کے دفاتر کے باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کر رہی ہے۔

مزید خبریں