کراچی(روشن پاکستان نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس میں خوشی اور امن کا پیغام ہے۔
انہوں یہ بات آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ ایک پیغام میں کہی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اور سندھ سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی ترقی میں ہندو برادری کا ایک بڑا کردار ہے، ہماری حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہےاور اقلیتوں کا دن منانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہندو برادری اس سرزمین پرامن وخوشحالی سے رہ رہی ہے اور ان کا ملکی ترقی میں اس کا ایک کردار ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ہولی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس بھی جاری کردیئے ہیں۔











