راولپنڈی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی جعلی پتی برآمد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے کشمیری بازار میں ایک وئیر ہائوس پرچھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی پتی برآمد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں راولپنڈی کے کشمیری بازار میں ایک وئیر ہائوس پرچھاپہ مارا گیا جہاں جعلی پتی کا سٹاک موجود تھا ۔

ترجمان کے مطابق موقع سے 20لاکھ مالیت کی کی پتی فوری قبضے میں لیکر تلف کردی گئی ۔

مزیدپڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ،اہم معاملات زیر بحث

ترجمان کے مطابق پتی میں رنگ اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی تھی اس لئے خفیہ اطلات ملنے پر کارروائی کی گئی۔

ترجمانے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے بے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں