هفته,  27 جولائی 2024ء
عمران خان کے جیل میں کھانوں پر لاکھوں کاخرچہ،عرفان صدیقی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ میں قید کے دوران کھانے پر ہونے والے اخراجات اور مختلف افرادکی ان سے سیکڑوں ملاقاتوں کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ‏179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 65 افراد کی 976 ملاقاتوں،30 لاکھ روپے سے زائد کھانے اورخصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

اپنے اس ٹوئٹ میں عرفان صدیقی نے صحافی کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News