هفته,  27 جولائی 2024ء
اسلام آباد میں افسران کی تعیناتی پروزیر داخلہ اور وزیر اعظم آمنے سامنے

اسلام آباد(محمد وقاص)اسلام آباد میں افسران کی تعیناتی پر طاقتور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف آمنے سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی اپنی وزارت میں اپنی ٹیم لانے پرڈٹے ہوئے ہیں ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف محمد علی رندھاوا کو جبکہ محسن نقوی سہیل اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے اب اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد لگانے پر بضد ہیں۔

مزیدپڑھیں:عدالت کیجانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی و دیگرکی نظرثانی درخواستیں منظور ، عطاء الحق قاسمی پر لگی پابندی بھی ختم

اسی طرح محسن نقوی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیکریٹری داخلہ تعینات کرنا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے سیکریٹری داخلہ کے لیے تین سیکریٹریز مومن آغا، سید علی مرتضی اور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کے نام فائنل کئے ہیں !

ذرائع بتاتے ہیں کہ من پسند افسران کی تعیناتی کیلئے محسن نقوی نے مقتدرحلقوں سے مددطلب کر رکھی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News