جمعه,  13 دسمبر 2024ء
امیربالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کامزید4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور(روشن پاکستان نیوز)امیربالاج قتل کیس میں ملزم احسن شاہ کامزید4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔

احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ عدالت نے4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم احسن شاہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزیدپڑھیںپی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا

واضح رہے سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا، احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا ۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے، احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

امیربالاج ٹیپوکورواں سال 18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں شرکت کےدوران قتل کیاگیا۔

مزید خبریں