هفته,  27 جولائی 2024ء
غوری ٹاؤن اسلام آباد میں فراڈ اور بد عنوانیاں،عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) غوری ٹاؤن اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ فراڈ اور بد عنوانیوں پر عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے ،سوسائٹی کا سارا ریکارڈ قبضےمیں لیکر عدالت کو فراہم کرنے اور آڈٹ کمپنی سے آڈٹ کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق نے متاثرین پروفیسر مظہر پروفیسر ممتاز اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ۔

متاثرین غوری ٹاؤن کے لئے فراڈ کے بعد اب تک کسی بڑی عدالت سے ملنے والا یہ بڑا ریلیف ہے، اس پہلے غوری ٹاؤن فراڈ کا سرغنہ چوھدری عبدالرحمن اور اس کا فرنٹ مین چوھدری رمضان اور دوسرے ساتھی کسی نہ کسی عدالت سے سٹے آرڈر لے آتے تھے البتہ متاثرین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو چوھدری عبدالرحمن چوھدری رمضان اور راجہ علی اکبر کے بیٹوں کے خلاف فراڈ کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا اور متاثرین نے عدالت کو وہ ریکارڈ بھی فراہم کیا جو مقدمات درج ہونے کے لئے ایس او پی تیار ہو چکی ہیں ۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

مثاثرین نے اپنی درخواستوں کے ساتھ چیک باؤنس کی کاپیاں بھی لف کیں اور عدالت کو بتایا گیا کی ملزمان فراڈ کی ہر واردات کے بعد کسی نہ کسی عدالت سے سٹے لے لیا ۔

علاوہ ازیں یہ کہ ملزمان نے عوام سے اربوں روپے لوٹا اور نہ پلاٹ دیا اور نہ پیسے واپس کئے اس فراڈ کے بعد کئی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر دنیا سے ہی چلے گئے اور بے شمار لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو گئے ۔

واضح رہے کہ غوری ٹاؤن مکمل طور پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی ہے اور سی ڈی اے اس کو کئی بار سیل بھی کر چکا ہے لیکن چوھدری عبدالرحمن اپنی پیسے کی جادوگری سے اسے بحال کرواتا رہا عدالت نے اپنے حکم میں غوری ٹاؤن کا مکمل ریکارڈ جو زمینوں سے متعلق ہے۔

اور متاثرین کا مکمل ڈیٹا اور ملزمان کے خلاف مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات کا ریکارڈ فوری فراہم کرنے حکم دیا ہے اور ساتھ ہے غوری ٹاؤن کا پرائیویٹ مستند آڈٹ فرم سے آڈٹ کروانے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد متاثرین خوشی سے نہال دکھائی دے رہے ہیں اور اس فیصلے نے 5ہزار سے زائد متاثرین میں زندگی کی نئی روح پھونک دی ہے !

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News