پیر,  30 دسمبر 2024ء
پاکستان ایک نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے، عطاء تارڑ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نعمت ہے جسے بڑی مشکل سے حاصل کیا، اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ قرار داد پاکستان تاریخی دستاویز ہے جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت دی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےعمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

مزید خبریں