پی پی رہنماء سینیٹرسحرکامران کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے ماسکو میں کروکس سٹی ہال پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنسرٹ میں شریک معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے ،ہم دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ماسکو کے عوام اور روسی حکومت کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے کہاکہ روس کے دارلحکومت ماسکو میں کروکس سٹی ہال پر ہولناک حملہ کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ افسوسناک واقعے میں کئی قیمتیںجانیں گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

سحر کامران نے حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ بھی اظہارہمددردی کرتے ہوئے کہاکہ کنسرٹ میں شریک معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کا وجود سیاسی عدم استحکام کی ضمانت ہے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ماسکو کے عوام اور روسی حکومت کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑے ہیں۔

یادرہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ماسکو میں کروکس سٹی ہال میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دہشتگردوں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکے کیے ۔

حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ماسکو میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

مزید خبریں