هفته,  27 جولائی 2024ء
تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، مریم نواز

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔

مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےعمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News