جمعه,  13 دسمبر 2024ء
پی پی رہنماء سحر کامران کا یوم پر پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے آج کا دن ملک کی خدمت کے عہد کو زندہ کرنے ، سچی لگن اورنیک نیتی کے ساتھ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا دن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر )پر یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پوسٹ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے دنیا بھر کے پاکستانیوں سے کہاکہ یوم پاکستان منائیں۔

مزیدپڑھیں:یوم پاکستان، اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

انہوں نے کہاکہ آج کا دن ملک کی خدمت کے عہد کو زندہ کرنے ، سچی لگن اورنیک نیتی کے ساتھ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا دن ہے ۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے پاکستان کا خوبصورت سرسبز اورلہراتاہلالی پرچم بھی لگایا۔

سحر کامران نے لکھا کہ آئیے اپنے ملک کو قابل فخر بنائیں، ایک مقصد کے لیے جئیں اور زندگی کو معنی دیں۔

اپنی تحریر کے آخر میں انہوں نے لکھا پاکستان زندہ باد

جبکہ ایکس پر انہوں نے پاکستان کے خوبصورت پرچم میں اپنی تصویر پیوست کر کے لہوکوگرماتا شعر بھی ٹوئٹ کیا ۔

خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب

ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

مزید خبریں