پیر,  16  ستمبر 2024ء
کراچی،خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کے علاقے کورنگی میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

چارماہ قبل ملزم کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)  کورنگی حسن سردار کے احکامات پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

پولیس نے ایک کارروائی کے دوران  ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم راہ چلتی خواتین کو نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرتا تھا، اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News