اسلام آباد کی یونیورسٹی میں خونی تصادم،فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی زیبسٹ یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں،فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی زیبسٹ یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی طالب علم کی شناخت عبدالرحمان کے نام سےہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ۔

مزیدپڑھیں:عدالت کیجانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی و دیگرکی نظرثانی درخواستیں منظور ، عطاء الحق قاسمی پر لگی پابندی بھی ختم

ادھر اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی طالب علم کی جانب سے اندراج مقدمہ کی تاحال کوئی درخواست جمع نہیں کرائی گئی ۔

تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی میں اسلحہ کا استعمال ہوا، طلبہ کی دو تنظیمی گروہوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں گولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی ہوا۔

جھگڑے میں ملوث طالب علم ہاسٹل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں