راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)نامعلوم فراڈیاراولپنڈی کے معروف شاپنگ مال حافظ مارٹ سے ہزاروں روپے کی خریداری کر نے کے بعد جعلی ٹرانزیکشن دکھا کر فرارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم فراڈیاراولپنڈی کے بڑے شاپنگ مال حافظ مارٹ سے ہزاروں روپے کی خریداری کر کے جعلی ٹرانزیکشن دکھا کر فرارہوگیا۔
سٹور انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ایک شہری کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مذکورہ بندے نے یکم رمضان المبارک کو حافظ مارٹ ڈولفن چوک فیز 8 بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے 37000روپے کاراشن لیا۔
راشن لینے کے بعد فراڈی شخص نے کہاکہ اس کے پاس کیش نہیں ہے میں آپ کو آن لائن ٹرانسفر کردیتا ہوں۔

انتظامیہ کے مطابق نامعلوم فراڈیاکیشئرکو فیک آئی ڈی سے بینک ٹرانزیکشن کا میسج دیکھا کرچکمہ دیتے ہوئے نکل گیاجبکہ پیسے ٹرانسفر ہوئے ہی نہیں تھے ۔
انتظامیہ کے مطابق فراڈی شخص دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں سے اوجھل ہوگیااورپیچھا کرنے کیے باوجود کہیں اس شخص کا سراغ نہیں مل سکا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس اس فراڈی شخص کو کہیں دیکھے یا اس کے بارے میں کسی کے پاس کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو برائے مہربانی اس نمبر پر03025252378 فراہم کریں۔
انتظامیہ تعاون کرنے والے شہری کی مشکور رہے گی۔











