گریڈ20 کے سینئر آفیسرمبشر حسن کوپرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انفارمیشن گروپ کے گریڈ20 کے سینئر آفیسرمبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) تعینات کردیاگیاہے اور ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

اس سے قبل نگران دورمیں طارق محمود خان کو پی آئی او تعینات کیاگیاتھا،مبشر حسن اس سے قبل پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بھی پی آئی او کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور وہ این ڈی یو کورس کے لیے چار ماہ کی رخصت پرتھے اور اپنی نئی تقرری کے منتظر تھے ان کاشمار انفارمیشن گروپ کے انتہائی قابل اور محنتی افسران میں کیاجاتا ہے، وہ اپنی سروس کےدوران وزیراعظم ہاوس ،وزارت اطلاعات اور دیگراہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ۔

مزید پڑھیں:ـ چیف سیکرٹری تعیناتی معاملے پر وفاق اور کے پی حکومت میں ٹھن گئی

ان کی تقرری اس سے قبل پنجاب حکومت میں بھی کئے جانے کا فیصلہ ہواتھاجہاں ان کی تعیناتی ہونے والی تھی کہ وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے ان کی سابقہ اعلیٰ کارکردگی کو پیش نظررکھتے ہوئے انہیں پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات کردیا۔

مزید خبریں