منگل,  10 دسمبر 2024ء
گوجرانوالہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پولیس سمیت چار افراد قتل

گوجرانوالہ (دلشاد علی سے )اوسیتھانہ اروپ کے علاقہ گوندلانوالہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کراس فائرنگ کے دوران دونوں گروپس کے دوافرادقتل، ایک راہ گیر اور ایک پولیس اہلکاربھی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ اروپ کے علاقہ گوندلانوالہ میںدونوں گروپس میں سابقہ قتلوں کی دشمنی تھی جسکی صلح کیلئے نعیم اور عظیم گروپ کے لوگ اکٹھے ہو ئے اس دوران نعیم وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عظیم کو قتل کر دیا جبکہ عظیم گروپ کے افراد نے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نعیم بھی مارا گیافائرنگ کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کوکانسٹیبل اکرم نے ملزمان کوپکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے گاڑی تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میںکانسٹیبل اکرم شہیدہوگیا۔

قتل ہونیوالا نعیم تھانہ دھلے کے علاقہ میں ماں بیٹی کوقتل کرنے میں ملوث رہاہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اروپ پولیس کے مطا بق فرانزک ٹیموں کی مددسے شواہداکٹھے کئے جا رہے ہیںاور کا رروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں