جمعه,  05 جولائی 2024ء
جی پی اے کمپلیکس گوادرپرحملہ ناکام،8دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد(راجہ اسرارحسین) سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کی گوادر پورٹ کمپلیکس پرحملے کی کوشش ناکام بنادی،8دہشت گردہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ کمپلیکس پر بزدلانہ حملے کی ناکام کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے بھرپورجواب کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جعلی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے فوری تدارک کیلئے طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش ۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا ۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیروہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News