هفته,  23 نومبر 2024ء
یورپی سفیر کی وزیرتجارت جام کمال سے ملاقات،جی ایس پی پلس پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے آج وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے آج وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے وزیرتجارت جام کمال کو جی ایس پی پلس کی ذمہ داریوں اور اس کی نگرانی کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزیدپڑھیں:امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف دے گی، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر

دونوں رہنمائوں نے جی ایس پی پلس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر تجارت نے بلوچستان میں یورپی یونین کی جانب سے کرائے گئے متعددترقیاتی کاموں کو سراہا اور آئندہ بھی مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کی اہمیت

پاکستان کے لیے، جی ایس پی پلس کا درجہ اہم اقتصادی فوائد پیش رکھتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت یورپی یونین پاکستانی برآمدات کے دو تہائی سے زائد درآمدی محصولات کو ختم یا نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔

یہ پاکستانی اشیاء کو یورپی منڈی میں زیادہ مسابقتی بناتا ہے جو ممکنہ طور پر برآمدات میں اضافہ، روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کا باعث بنتا ہے۔

مزید خبریں