’’ ام المومنین حضرت خدیجہؓ،حضرت فاطمہ ؓبنت اسد کانفرنس‘‘کل ہوگی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)’’ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت فاطمہ ؓبنت اسد کانفرنس‘‘ 21 مارچ بروز جمعرات دو بجےسہ پہر بمقام پی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اہلیہ محترمہ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنہاکے 1405ویں(10 رمضان 621 ء)یوم وصال اور حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت اسد کے 1441 (07رمضا ن 04ہجری) یوم وصال کے سلسلے میں’’ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت فاطمہ ؓبنت اسد کانفرنس‘‘ 21 مارچ بروز جمعرات دو بجےسہ پہر بمقام پی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کو علماء و مشائخ اور سکالرز دنیا اسلام کی عظیم خواتین کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

مزید خبریں