اسلام آباد(قیصرخان)پرائیویٹ فرم جیری ڈناٹا نے نجکاری کی صورت میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کانظام سنبھالنے کے لئے 2000سے زائدبھرتیاں کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ فرم جیری ڈناٹا نے نجکاری کی صورت میں پی آئی اے کانظام سنبھالنے کے لئے 2000سے زائدبھرتیاں کرلیں۔
مزیدپڑھیں:امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف دے گی، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد پرائیویٹ فرم جیری ڈناٹا اس کا کنٹرول سنبھالے گی۔
یادرہے کہ اس حوالے سے پی آئی اے کی یونین اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کراچکی ہے ۔
واضح رہے کہ نگران حکومت خسارے کی شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئی حکومت کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی منتخب حکومتوں نے قومی ایئر لائن کی فروخت سمیت دیگر اصلاحات لانے جیسے اقدامات سے احتراز کیا، تاہم اب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد معاشی مشکلات میں گھری حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
آٹھ فروری کے عام انتخابات کی نگرانی کے لیے قائم ہونے والی نگران حکومت کو سبکدوش ہونے والی پارلیمنٹ نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ بجٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار دیا تھا۔











