پی پی رہنما سحرکامران کی چائنا میڈیا گروپ کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماء سینیٹر سحر کامران نے چائنا میڈیاگروپ (سی ایم جی)کی کنٹری ڈائریکٹر مس ڈو جیاننگ کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماء سینیٹر سحر کامران نے چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی)کی کنٹری ڈائریکٹر مس ڈو جیاننگ سے ملاقات کی ۔

چائنا وفد میں لی ژانگ، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق اعوان بھی موجود تھے ۔

مزیدپڑھیں:آج کے دن سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کا مقد مہ پیش کیا

اس موقع پر سینیٹر سحر کامران نے کہاکہ مجھے چائنا میڈیا گروپ(سی ایم جی)کی کنٹری ڈائریکٹر مس ڈو جیاننگ، لی ژانگ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق اعوان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر جاری اپنی ملاقات کی تفصیلات اور تصاویرشیئر کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے کہاکہ ملاقات میں میڈیا کی رسائی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں