اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستا ن پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماسینیٹر سحر کامران نے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماآصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری کو تازہ ہوا کا جھونکاقراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماسینیٹر سحر کامران نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری نے سیاست میں قدم رکھ کر ایک نئی تاریخی نظیر قائم کی ہے جو کہ واقعی مثالی والدین کی رول ماڈل بیٹی ہیں۔
سحرکامران نے آصفہ بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ چمکتے اوردمکتے رہو!
یادرہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کی خالی کی گئی نشست این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے لیے صدر مملکت آصف علی صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا
آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ریٹرننگ آفسر (آر او) کے آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی خالہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا، آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔
آر او نے کہا کہ این اے 207 سے ایم کیو ایم کیسجاد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔
این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی اور اپنی خالی ہونے والی سیٹ پر آصفہ بھٹو کو نامزد کیا تھا۔











