اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستا ن پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباددی ہے !
تفصیلات کے مطابق پیر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں پاکستا ن پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر سحر کامران نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباددی ۔
مزیدپڑھیں:بلیک میلرخواتین کے گروہ میں آئے روز اضافہ ہونے لگا،شہری بے بس
سینیٹر سحر کامران نے کہاکہ روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
یادرہے کہ ولادیمیر پیوٹن صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن 87اعشاریہ 97 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ سٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھئے:وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ
تین روزہ پولنگ میں صدرپیوٹن کےمدمقابل چارامیدوار تھے، جن میں سے ایک اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پرسرار طور پر جیل میں ہلاک ہوگئے تھے۔
اکہتر سالہ پیوٹن کے جی بی سابق لیفٹیننٹ کرنل تھے۔
پیوٹن 1999میں اقتدار میں آئے، وہ مزید 6 برس تک اقتدار میں رہیں گے۔