گوجرانوالا (دلشاد علی)سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے وفد کے ہمراہ اروپ میں پیر غلام فرید اور شازیہ فرید سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میںشازیہ فرید نے ایم این اے کے لئے نامزدگی پر مبارکباد دی۔
پیر غلام فرید کی پارٹی کے لئے خدمات اورقائد نواز شریف کے ساتھ طویل رفاقت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پیرغلام فرید اورشازیہ فرید نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سنگین بحرانوں سے نبرد آزما ہے اور اللہ نے چاہا تو بہت جلد ان مشکلات پر قابو پالے گی۔
مزید پڑھیں: نشہ آور جوس پلا کر لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار، بڑے انکشافات
انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب میں نگہبان پیکیج کی تقسیم سے مستحق گھرانوں کی خدمت کی جارہی ہے، ملاقات کرنے والے وفد میں محمود حیدر بٹ،عدنان انور بٹ، امجد بٹ، چوہدری خالد حیات،رانا سفیان،رانا احمد اور دیگر بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و سابق یوسی چیئرمین شاہد اقبال ناگرا، کوآرڈینیٹر سی ایم پنجاب میاں علیم انجم چوہدری عرفان،چوہدری اکرام گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔