گوجرانوالہ (دلشادعلی) گوجرانوالہ کھیالی شاہ پور ٹاؤن کا تھانہ صدر، تھانہ کھیالی شاہ پور اور تھانہ سبزی منڈی کا علاقہ لیاری بن گیا، پنجاب پولیس کی خاموشی معنی خیز! شہری غیر محفوظ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ سبزی منڈی کے گردونواح، تھانہ کھیالی شاہ پور کے علاقہ کچا کھیالی روڈ/ٹاور روڈ، اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ مین شیخوپورہ روڈ نزد نوشہرو سانسی پولی میں ڈاکوؤں نے اندھیر مچایا ہوا ہے، گزشتہ ہفتے ان علاقہ جات میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے گوجرانوالہ بھی لیاری بن گیا ہے، نوجوان موٹر سائیکل سوار ڈاکو پسٹل تان کر شہریوں سے رقم چھین کر فرار ہو جاتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں کی وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ سے التماس ہے کہ دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کروایا جائے تاکہ شہری امن و امان کی زندگی بسر کر سکیں.











