هفته,  05 اپریل 2025ء
اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدید اروں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کاا ہتما م کیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کےاعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں صدرنیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدور ، سید ظفر ہاشمی، شاہ محمد،سحر اسلم ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، چودھری جاوید بھاگٹ، طلعت فاروق ، سحرش قریشی سمیت نیشنل پریس کلب کے سابق صدور افضل بٹ، شکیل انجم اور انور رضا ودیگر سینئر صحافیوںنے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آرآئی یو جے کی صحافی عامر وسیم پر اے سی پوٹھوارانیق انوارکی ایماپر تشددکی مذمت

مزید خبریں