پیر,  21 اپریل 2025ء
سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقادکیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی ۔

سکالرز سکول سسٹم اور لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے لوری ٹھیٹر سلفورڈ مانچسٹر میں گریجویشن مکمل کرنے والے بالغ طلبہ و طالبات کی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی ۔

مزیدپڑھیں:جلاؤ گھیراؤ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور،رہاکردیاگیا

مئیرٹامیسائیڈ کونسل تافین شریف ، ڈپٹی مئیر سلفورڈ تانیہ برچ ،سکالرز سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو زاہد بھٹی ، ایگزیکٹو ڈین سکالرز سکول سائمن جون ، پروفیسر ایزینڈو ایریوا ،ڈاکٹر زاہد خان ، میڈیا ایڈوائزر عبدالفہیم بھٹی ،ثاقب ایوب ،نبیل ،رانا وحید ،ڈاکٹر زاھد خالد،لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے نمائندگان، گریجویشن کرنے والے طلبہ و طالبات اور انکے قریبی عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی ۔

مئیر ٹیم سائیڈ تافین شریف اور ڈپٹی مئیر سلفورڈ تانیہ برچ کا کہنا تھا کہ ہم سکالرز سکول سسٹم کے مشکور ہیں جو ہمارے بالغ افراد کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں باوجود اسکے جب وہ نوجوان تھے تو اعلی تعلیم کا حصول جاری نہ رکھ سکے۔

مزید خبریں