هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستانی کامیڈی ڈرامہ’’پردیس وچ رونقاں‘‘برطانیہ میں رونقیں بکھیرنے کیلئے تیار

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی کامیڈین فنکاروں کی ٹیم جلدہی برطانیہ میں جلوہ افروز ہونے کے لیے آرہی ہے ۔

کوک ٹیل پروڈیکشن لمیٹڈکے تعاون سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک مکمل فیملی کامیڈی شو ’’پردیس وچ رونقاں‘‘پیش کیا جائے گا ۔

پروگرام کے مطابق مانچسٹر میں 19 اپریل بروز جمعہ کو کمیونٹی سینٹرمیں پہلا شو منعقد کیاجائیگا۔

دوسرا شو برمنگھم میں 21 اپریل بروز اتوارمقامی ہال میں شیڈول ہے۔

آئرلینڈ میں 22 اپریل بروز سوارکو کامیڈی ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پہنچے گی۔

اسی طرح شیفلڈ میں 23 اپریل بروز منگل کو ہنسی کے رنگ بکھیرے جائینگے ۔

بریڈ فوڈ میں 24 اپریل بروز بدھ کو پروگرام منعقد کیاجارہا ہے ۔

آخر شو گلاسکومیں 25 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا۔

ڈرامے کی ٹکٹ 20 پاؤنڈ 30 پاؤنڈ اور وی آئی پی کی 50 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے انتظامیہ یوسف طلعت07496289936پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کامیڈین ٹیم میں پاکستانی کامیڈی کے بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،جن میں افتخار ٹھاکر ،اکرم اداس ،شہزادہ غفار، ہنی شہزادی ،سنگر علیشاہ علی، آسیہ رانا،نرمل ،جواد وسیم، عظیم وکی، سعید جرمان شامل ہیں۔

انتظامیہ پر امید ہے کہ ڈراموں کے شو میں کثیر تعداد میں مقامیاور پاکستانی کمیونٹی شرکت کریگی۔

انتظامیہ کا مقصدبیرون ملک میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگرکرنا ہے امید ہے اس میں پاکستانیز کے علاوہ مقامی کمیونٹی بھی انتہائی دلچسپی لے گی۔

مزید خبریں