هفته,  23 نومبر 2024ء
برسلز میں یوم پاکستان فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار کا انعقاد

برسلز(روشن پاکستان نیوز)برسلز(نیوزڈیسک)سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام آج یوم پاکستان فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی بیلجئین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

فیسٹیول کا افتتاح یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اس تقریب میں ہم نے نہ صرف ملبوسات، خوراک اور دیگر مصنوعات کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے بلکہ مہندی لگانے کے اسٹال کے ذریعے اپنے خطے میں قدرتی اشیاء کے ساتھ نسوانی حسن کو چار چاند لگانے کی ثقافت کو بھی نمایاں کیا ہے۔ جس میں مقامی کمیونٹی نے انتہائی دلچسپی لی ہے۔

اس کے ساتھ ہی آج کے ایونٹ نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط،صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

اس فیسٹیول میں جہاں پاکستان کے کاروباری اداروں نے اپنے سٹال لگائے وہیں مختلف افراد نے مکئی کی روٹی ساگ، سموسے، پکوڑے اور پاکستان کی روایتی خوراک بھی پیش کی۔ جبکہ کشمیر کونسل ای یو نے اپنے چئیرمین علی رضا سید کی قیادت میں کشمیری خوراک اور کشمیر کی دستکاری کے ذریعے اپنا کلچر نمایاں کیا۔

بعد ازاں سفیر پاکستان نے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام اداروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر سفارت خانے کے تمام افسران اور اسٹاف نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ شرکت کرنے والے بچوں کو غبارے پیش کیے گئے۔

مزید خبریں