هفته,  23 نومبر 2024ء
شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کیلئے فنڈریزنگ، مانچسٹر میں میوزیکل پروگرام منعقد

مانچسٹر(شہزادانورملک) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن(ایس اے ایف)کیلئے فنڈریزنگ مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فائونڈیشن(ایس اے ایف)کیلئے فنڈریزنگ مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی، سیاسی ، مذہبی اور سماجی رہنمائوں کے علاوہ کمیونٹی کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

میڈیکل نائٹ گزشتہ شب مائی لاہور مارکی کالج روڈپرایک ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

پروگرام میں اوورسیز پاکستانیز اور برطانوی شہریوں نے بھی بھرپوشرکت کی اور فنڈریزنگ کے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

حاضرین نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کو دل کھول کر عطیات دئیے۔

لیو ٹونزمیوزک گروپ نے اپنی سریلی آوازاور دھنوں سے میوزیکل نائٹ پروگرام کو چارچاند لگا دیئے۔

پروگرام کے سپانسر میں آئی سی ایس یو کے لمیٹڈ ،جانان ،سلسو پرسٹج موٹرز،زی ہامز،کاپازڈیزرٹس ، اور ماسٹرسمیت متعددادارے شامل تھے۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن برطانیہ میں بھی فنڈرریزنگ کے لئے باقاعدہ رجسٹرڈادارہ ہے۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز نے روشن پاکستان نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی تعلیم ،غریب اور نادار افراد کے لیے اسپتال سمیت شاہد آفریدی کی تنظیم شاہد آفرید ی فاؤنڈیشن جتنے بھی فلاحی کام کررہی ہے وہ لائق تحسین ہیں اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو ان نیک کاموں میں شاہد آفریدی کا ہاتھ بٹانا چاہیے ۔

مزیدپڑھیں:پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے ،بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے وہ ہیروز ہیں جنھوں نے پہلے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کی خدمت کی اور اب سماجی کاموں کے ذریعے پاکستانی قوم کی فلاح بہبود کے لیے کام کررہے ہیں ۔یہ ان سیاستدانوں سے بہت اچھے ہیں جو صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کو نظر آتے ہیں اور اقتدار میں آکر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہوجاتے ہیں ۔

شرکاکاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور کوشش کریں گے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے ۔

تقریب کے شرکاء نے کہا کہ شاہد آفریدی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں مستحق افراد کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی کا دامن ماضی، حال اور مستقبل بھی دروغ گوئی اورمنافت سے پاک ہے۔

اس موقع پرروشن پاکستان نیوز نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ اس نیک مقصدکیلئے ان کی جانب سے بھی بھرپورکوریج کی جائیگی اور شاہد آفریدی کی فنڈ اکٹھا کرنے کی آواز کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے ۔

مزید خبریں