دبئی (روشن پاکستان نیوز)معروف مذہبی سکالر،عالم دین،مبصراورتجزیہ نگار مفتی عبدالقوی دبئی میں ایک بڑے تجاری مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک پویلین کا دورہ کیا اور سٹاف سے گفتگوبھی کی۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی ان دنوں دبئی میں موجودہیں اور اہم ملاقاتیں کرر ہے ہیں،گزشتہ روز وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ایک بڑے تجارتی مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک پویلین کادورہ کیا اور وہاں موجود الیکٹرانکس کے سامان کامشاہدہ کیا ۔
مزیدپڑھیں:نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2024-25کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے پویلین میں موجود سٹاف سے انگریزی میں گفتگوبھی کی اور وہاں موجود الیکٹرانک اشیا ء سے متعلق دریافت کیا۔
اس دوران مفتی عبدالقوی سے الیکٹرانک اشیاء کی خاتون برانڈ ایمبیسڈرسے بھی ملاقات ہوئی،برانڈایمبسیڈرعرب خطے سے تعلق رکھتی ہیں اور عربی زبان بولتی ہیں ،مفتی عبدالقوی نے انہیں عربی زبان میں اپنا تعارف کرایا تو وہ حیران رہ گئیں،خاتون ایمبسیڈرنے اس دوران مفتی عبدالقوی سے کافی دیر گفتگوکی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔
مفتی عبدالقوی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تجاری مرکز میں مختلف دیگرپویلنز اور فوڈ کورٹ کا بھی معائنہ کیا اورانتظامات دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔