مانچسٹر(شہزادانورملک سے)روشن پاکستان نیوز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک پرانا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ سرکاری ملازمین کے ایک احتجاج میں شریک ہیں جو اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روشن پاکستان نیوز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک پرانا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ سرکاری ملازمین کے ایک احتجاج میں شریک ہیں جو اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
دھرنے میں شریک مریم نوازشرکاسے کہہ رہی ہیں کہ آج کل لاپتہ افرادکے لواحقین،سرکاری ملازمین،نرسزسب سراپا احتجاج ہیں،لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،لوگ عذاب میں مبتلا ہیں ،اور پھر احتجاج کریں تو لوگوںپر شیلنگ کی جاتی ہے ،انہیں مارا پیٹا جاتا ہے،ایسا کب تک چلے گا؟
تاہم اب پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن کر نئی تاریخ رقم کرچکی ہیں۔مریم نواز ملک کے چاروں صوبوں کی تاریخ میں پہلی وزیر اعلیٰ خاتون ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ رکن اسمبلی بھی پہلی بار بنی ہیں۔مریم نواز نے 2013 کے بعد منظم انداز میں سیاست میں رکھا، اس سے قبل انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔مریم نواز نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد 26 فروری کو انہوں نے 371 کے ایوان میں سے 220 ووٹ لے کر نئی تاریخ رقم کی۔
مریم نواز سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے بعد پہلی خاتون ہیں جو اعلیٰ حکومتی عہدے پر پہنچی ہیں۔
بینظیر بھٹو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کی بھی پہلی خاتون وزیر اعظم بنی تھیں۔
مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر جہاں پاکستان بھر کی خواتین، شوبز شخصیات، سیاسی و سماجی افراد نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے وزارت اعلیٰ کے منصب پر بیٹھنے کو ملکی تاریخ اور خواتین کے لیے اہم قرار دیا، وہیں عالمی میڈیا نے بھی ان کی کامیابی پر خصوصی خبریں شائع کیں۔
بھارتی میڈیا نے بھی مریم نواز کے پہلی بار وزیر اعلیٰ بننے پر ان کی خبر کو خصوصی خبر کے طور پر شائع کیا جب کہ عرب نشریاتی اداروں نے بھی ان کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبر کو نمایاں اہمیت دی۔
مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ہوگیا
اب مریم نوازصاحبہ اقتدارمیں آچکی ہیں اور انہوں نے اپنی ترجیحات کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ اپوزیشن کوساتھ لیکر چلنے کا بھی وعدہ کیا ہے تو روشن پاکستان نیوز ٹیم امید کرتی ہے کہ مریم نوازچونکہ پہلی بار اتنے بڑے سرکاری منصب پر فائز ہوئی ہیں تو عوام کے لئے کچھ اچھا کرینگی،امید ہے نرسز ،ملازمین اور دیگر کسی بھی فرد یا ادارے کو اپنے مطالبات کے لئے مظاہرے نہیں کرنے پڑینگے،اس حوالے سے روشن پاکستان نیوز کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم کو پیش کش کی ہے کہ صوبے کی بہتری اور عمدہ نظم ونسق کے لئے ان کا پلیٹ فارم موجود ہے۔
مریم نواز کو جہاں کہیں بھی ضرورت ہوگی روشن پاکستان نیوز کا پلیٹ فارم موجود ہوگا۔
روشن پاکستان نیوز کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ صوبے کی بہتری کے لئے وہ پنجاب حکومت کی کاوشوں کو زیادہ سے زیادہ سراہے گا،اورجہاں کہیں بھی کمی ہوگی اس معاملے کو بھی نمایاں طور پراچھالاجائیگاتاکہ صوبے اور عوام کی بہتری میں روشن پاکستان نیوز کی ٹیم اپناحصہ ڈال سکے۔