بریڈ فورڈ (شہزادانورملک سے) پاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر آئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ افشاں زیبی نے بریڈفورڈکے مقامی ہال میں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ ملکر ایک حسین شام کو یادگار بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر آئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ افشاں زیبی نے بریڈفورڈکے مقامی ہال میں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ ملکر ایک حسین شام کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر انہوں نے قیدی نمبر 804گانا گایاجس شائقین اور پی ٹی آئی کے سپورٹر جھوم اٹھے اور ہال پی ٹی آئی زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
مرکری پروموشنزکی جانب سے اوورسیز کمیونٹی کے لئے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد پاپ اور کلاسیکل موسیقی کے حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوئی اور خوب ہلا گلا کیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کےحالیہ انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟سپیشل رپورٹ پڑھیئے
اس موقع پر افشاں زیبی نے کہا کہ برطانیہ آکر بہت زیادہ پیار ملا ،مجھے لگ ہی نہیں رہا کہ میں پاکستان سے آئی ہوں، برطانیہ دوسرا گھر ہے، اتنی زیادہ عزت افزائی پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب یہاں امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں، شوبز سے وابستہ ہونے کی وجہ سے لوگ ہمیشہ میری حوصلہ افزاء کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے پاکستان کی ثقافت اور مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے ۔ پاکستان سے برطانیہ میں آنے والے ثقافتی طائفے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند اور روشن کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے ثقافتی پروگرام میں ہمیں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لیکر آنا چاہیے تاکہ انکو پاکستان کی ثقافت کے ساتھ تعلق جڑا رہے،پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پاپ اور کلاسیکل موسیقی کے حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوئی اور خوب ہلا گلا کیا۔
اس موقع پر ایک منچلا باربار اسٹیج پر آکر موج مستی کرتا رہا جس سے گلوکارہ افشاں زیبی پریشان ہوئیں اور انہیں کہاکہ وہ ایسا نہ کریں اس سے میری توجہ ہٹ جاتی ہے تاہم وہ منچلا باز نہ آیا اور اپنی حرکتیں جاری رکھیں،اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی کہاکہ فنکاروں کو ان کی پرفارمنس کے دوران تنگ نہ کیاجائے۔