منگل,  07 اپریل 2026ء
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوڈ سکیورٹی تعاون بڑھانے پر غور

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی ادارہ برائے غذائی تحفظ کے نائب صدر محمد الفوزان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہونیوالی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور غذائی تحفظ کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک زرعی پیداوار، سپلائی چین مینجمنٹ اور خوراک کے تحفظ جیسے اہم شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں عملی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں