جمعرات,  26 مارچ 2026ء
پریس کلب آف پاکستان یوکے میں وائس چیئرمین کا عہدہ قائم، حسن چوہدری منتخب

لندن (روشن پاکستان نیوز) — پریس کلب آف پاکستان یوکے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین شیخ اعجاز افضل کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو ممبران تاثیر احمد چوہدری، حسن چوہدری، شکیل قمر اور صدر پریس کلب محمود اصغر چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین شیخ اعجاز افضل نے کلب میں وائس چیئرمین کے عہدے کے قیام کی تجویز پیش کی، جسے ایگزیکٹو بورڈ اور صدر پریس کلب نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بعد ازاں سینیارٹی کی بنیاد پر حسن چوہدری کو ایک سال کے لیے پریس کلب کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ ممبر ایگزیکٹو بورڈ شکیل قمر نے تجویز پیش کی کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہر دو ماہ بعد چیئرمین کی صدارت میں باقاعدگی سے منعقد کیا جائے، جسے بھی منظور کر لیا گیا۔

چیئرمین شیخ اعجاز افضل نے 26 مارچ 2026 کو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حسن چوہدری کی تعیناتی کو برطانیہ بھر کے صحافتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں