سعودی عرب نے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ’شاہ عبدالعزیز تمغہ‘ کا اعزاز عطا کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارےکے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے پاکستانی ایئر چیف کو شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا۔

اس سے قبل خادم حرمین شریفین اور مسلح افواج کے قائد اعلی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کو پاک، سعودی تعلقات اور شراکت داری میں اہم کردار ادا کرنے پر شاہ عبدالعزیز فرسٹ کلاس ایوارڈ عطا کرنے کے احکات صادر کیے گئے۔
مزیدپڑھیں:اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان
سعودی مسلح افواج اور پاک فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایوارڈ دینے کی تقریب میں سعودی فضائیہ کے سربراہ ترکی بن بندر اور متعدد سعودی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔